یمنی سرکاری فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف کارروائی، متعدد اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج کی سعودی اہلکاروں کے خلاف کارروائی، متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

 تسنیم نیوز کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملے میں کم سے کم پانچ سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے جوانوں نے سعودی سرحدی صوبے جیزان کے علاقے جحفان میں گھات لگا کر پانچ سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کارروائی میں متعدد سعودی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے جیزان کے علاقے میں سعودی فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے جبل جحفان کے علاقے میں دو سعودی فوجیوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں اور دیگر این جی اوز نے بچوں کی ہلاکتوں سے متعلق ہولناک اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں گولیوں، بم اور میزائل حملوں میں اتنے بچے نہیں مر رہے ہیں جتنے فاقہ کشی کے باعث جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری