پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرست کا تبادلہ


پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرست کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا، پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید بھارتیوں کی فہرست بھارت کو بھیج دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے دفترخارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 31 دسمبر 1988 کے معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال یکم جنوری کو سرکاری سطح پر جوہری تنصیبات، ہتھیاروں اور سہولیات سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ فہرستوں کے تبادلے کا مقصد جوہری تنصیبات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق ہر سال کی طرح یکم جنوری 2019 کو بھی پاکستان نے جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کردی۔

 اسی طرح بھارتی دفتر خارجہ نے بھی جوہری تنصیبات اورسہولیات کی لسٹ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 537 بھارتی قیدی اس وقت پاکستان کی جیلوں میں ہیں، بھارتی قیدیوں میں 54 سول جبکہ 483 مچھیرے شامل ہیں،

بھارت بھی پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری