بھارت کومیں نہ مانوں کی ضدچھوڑناہوگی،فوادچودھری


بھارت کومیں نہ مانوں کی ضدچھوڑناہوگی،فوادچودھری

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کومیں نہ مانوں کی ضدچھوڑناہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کومیں نہ مانوں کی ضدچھوڑناہوگی،ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیرانسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکاہے،بھارت کوسیاست سے ہٹ کرانسانیت کیلئے سوچناہوگا۔

فوادچودھری نے کہا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری