افغانستان: گزشتہ ماہ دسمبر میں 184 افغان شہری ہلاک یا زخمی


افغانستان: گزشتہ ماہ دسمبر میں 184 افغان شہری ہلاک یا زخمی

افغانستان میں عام شہریوں کی حفاظت پر مامور ادارے کا کہنا ہے کہ صرف دسمبر کے مہینے میں 184 افغان شہری ہلاک اور 194 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر مامور ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر کے مہینے میں غیرملکی افواج کے زمینی، فضائی حملوں اور دہشت گردوں کے بم حملوں نے184 عام شہریوں کوخاک وخون میں غلطاں کردیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے اور امریکی فوج کی بمباری میں سب سے زیادہ جانی نقصانات ہوئے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کی تعداد 40 بتائی جاتی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق صرف دارالحکومت کابل میں ہونے والے حملوں میں 55 عام شہری جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ کابل میں سرکاری دفتر کے قریب دھماکہ کیا گیا تھا جس میں جس میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

ادارے کے سربراہ «عزیز احمد توسل» کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی کے جشن پر ہونے والے حملے میں 150 شہری جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ کابل میں موجود سرکاری عمارتوں پر عام طور پر طالبان کی جانب سے حملے کیے جاتے رہے ہیں جو غیر ملکی فوج کو افغانستان سے نکالنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری