طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک


طالبان کا فوجی کیمپ پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک

افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افرد نے صوبہ قندھار میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں درجنوں فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے مسلح افراد نے قندھار صوبے کے «میوند» نامی علاقے میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی» کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت کیمپ میں کم از کم 40 فوجی اہلکار موجود تھے جن میں سے 35 ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغان ذرائع نے خبر دی ہے کہ طالبان کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیِں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے مسلح افراد فوجی کیمپ تک سرنگ کے ذریعہ پہنچ گئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری