شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی


شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی

نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر پیٹرولیم شاہد قان عباسی کے خلاف مبینہ کرپشن الزامات کی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  2 انویسٹی گیشنز اور 20 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

سابق وزیر پیٹرولیم شاہد قان عباسی اور موجودہ سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا و دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے جب کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سمیت 20انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

سابق قومی اسمبلی میاں امتیاز، میاں ابراہیم، میاں اعجاز عامر،چوہدری محمد منیر، جام خان شورو،سندھ کے سابق وزیر بلدیات زاہد علی برگری، سابق صوبائی وزیرعبدالجبار خان  اور دیگر  کے خلاف بھی مبینہ کرپشن الزامات کی انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں جسٹس(ر) جاوید اقبال  کا کہنا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ملک سے بدعنوانی کے لیے ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، نیب بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہےجب کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری