پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے: وزیراعظم عمران خان


پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے: وزیراعظم عمران خان

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ پاکستان داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ ہے۔

عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی۔

دوسری جانب انقرہ میں ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا انقرہ میں خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں جو مستحکم ہورہے ہیں اور تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک فاؤنڈیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لیے بہت جہدوجہد کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری