طالبان کے حملےمیں افغان فورسزکے 7 اہلکار ہلاک


طالبان کے حملےمیں افغان فورسزکے 7 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں افغان فورسزکے 7 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کئی حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندھار کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

اس حملے میں 7 افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کے 16 جنگجو مارے گئے اور 11 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طالبان کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری