صوبہ صلاح الدین میں داعش کا حملہ پسپا، متعدد دہشت گرد ہلاک


صوبہ صلاح الدین میں داعش کا حملہ پسپا، متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے کئی داعشی درندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ رات داعشی دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر "مکحول" پر بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے الحشد الشعبی کے ایک جوان کو اغوا کرلیا ہے تاہم عراقی فوج کی جانب سے خبرکی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سال دسمبر2017 کو عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق بھرسے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری