تُرک صدر رجب طیب اردغان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے


تُرک صدر رجب طیب اردغان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تُرک صدر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تُرک صدر طیب اردغان جلد تجارتی اور سیاسی اعلیٰ وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری افراد بھی شامل ہوں گے۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی اور افغانستان کے درمیان ٹرائی لیٹرل سمٹ ہوگا، سہ طرفہ تعلقات سمٹ پروزیراعظم نے آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ افغان صدر نے بھی اس میں شرکت پر مثبت جواب دیا یے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے جامع ملاقات ہوئی ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند شخصیات نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اعلیٰ سطحی کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کریں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ 2019ء کے وسط میں پاک ترک وزرائے خارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری