صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے، علامہ سید راحت


صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے، علامہ سید راحت

گلگت بلتستان کے مرکزی شہر کے امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اپنے من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت میں نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتےہوئے علامہ راحت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور ایک مخصوص طبقے کو نوازا جارہا ہے۔

علامہ راحت حسین الحسینی نے صوبائی حکومت کی جانبدارنہ اور غیرمنصافانہ پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کچھ نہ کرے تو ہم عوام کو ساتھ لے کر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔

علامہ راحت حسین الحسینی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں روزانہ میرٹ کی پامالی اور اہل افراد کے حقوق غصب ہورہے ہیں۔ اس طرح کی طرز حکمرانی سے حکومت اپنی جمہوری اور اخلاقی حیثیت کھوچکی ہے۔

انہوں نے کہا دیگرمکاتب فکر اور عام عوام کو اعتماد میں لے کر موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے اور صوبائی حکومت کو مجبور کرکے عدل و انصاف کے نظام کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجودہ حکومت کے اقدامات سے ہم آہنگی اور یکجہتی کو شدید نقصان پہنچے کے باوجود وفاقی حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری