افغان قومی سلامتی کے مشیرکی بھارتی ہم منصب سے ملاقات


افغان قومی سلامتی کے مشیرکی بھارتی ہم منصب سے ملاقات

بھارت کے دارالحکومت نئی دھلی میں افغان قومی سلامتی کے مشیرنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم کبررساں ادارے کے مطابق، بھارت کے مشیر سلامتی اجیت دوول اور ان  کے افغان ہم منصب حمد اللہ محب کے درمیان نئی دہلی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

واضح رہے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھارت میں خفیہ ایجنسیوں کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور پاکستان کے بارے میں نہایت سخت موقف رکھتے ہیں۔

 بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں رھنماوں نے افغان امن عمل بالخصوص طالبان اور امریکہ کے درمیان جاری براہ راست مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی مشیرنے افغان ہم منصب کویقین دلایا  کہ بھارت افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال،طالبان کے ساتھ امن مذاکرات اورملک میں ہونے پارلیمانی انتخابات اورآئندہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان صدر کے سیکیورٹی ایڈوائزرحمداللہ محب نے افغانستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں،مسلح افواج کی تریبت اوردیگر شعبوں میں بھارتی تعاون پرشکریہ ادا کیا۔

راجیت دوول نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر افغان صدر کے مشیر سلامتی حمداللہ محب نے اجیت دول کو دورہ کابل کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری