سال نو کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا


سال نو کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق سال نو کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سال نو کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ سال 2019کے دوران 2چاند اور 3سورج گرہن ہوں گے۔ 6جنوری کو سورج کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 34 منٹ پر جزوی گرہن لگے گا، شام 6 بج کر 41 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 49 منٹ پر ہو گا۔

سورج گرہن بیجنگ، ارکوسٹا رشیا، سیول، تائی پائی، ٹوکیو، نارتھ پیسفیک اور نارتھ ایسٹ ایشیا میں دیکھا جا سکے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری