پشین میں بم دھماکے میں 7 افراد زخمی


پشین میں بم دھماکے میں 7 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین میں بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشین میں بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے،لیو یز ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا،دھماکے میں تحصیلدار کو نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری