امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر


امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کل پاکستانی سفارت خانے میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان اس سے قبل جاپان میں بطور پاکستانی سفیر کے کام کررہے تھے۔

 ڈاکٹر اسد مجید سبکدوش سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، جنہوں نے گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر اسد مجید کے تقرر کا اعلان گزشتہ برس اکتوبر میں کیا تھا۔

ڈاکٹر اسد مجید آئندہ چند روز میں اپنی اسناد سفارت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گزشتہ ہفتے امریکہ کے لیے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ملاقات کی تھی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ڈاکٹراسد مجید خان کو امریکا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری