ایران نے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے تعاون کی پیشکش کردی


ایران نے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے تعاون کی پیشکش کردی

ایران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان اقصادی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

 ایران نے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں تعاون کی پیشکش کردی ملاقات میں بلوچستان کے راستے پاک ایران تجارتی کوریڈور کے قیام کی تجویز پراتفاق کیا۔

پاک ایران سرحد کے مختلف مقامات پر بارڈر پوائنٹس ٹریڈ اوراکنامک زونزکے قیام پر زور دیا۔

جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پراتفاق کیا منشیات کی سمگلنگ اوردہشتگردی کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

 ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ میر جاوا میں جلد فری اکنامک زون کا افتتاح کیا جائے گا، ایران اپنی پٹرولم مصنوعات پاکستان کو ارزاں نرخ پر دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

 پاکستان ایران سے بجلی بھی حاصل کر سکتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری