بھارت میں حکومتی اقتصادی اصلاحات کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے


بھارت میں حکومتی اقتصادی اصلاحات کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے

بھارت میں حکومتی اقتصادی اصلاحات کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں نے مودی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئےہیں۔

روزنامہ ہندو ٹوڈے کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کارکنوں، کسانوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے اس ملک کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر نکل کر حکومتی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی بینک یونین اور متعدد کالجز اور تعلیمی اداروں نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ریاست کریلا میں احتجاج اور ہڑتال کی وجہ سے ریلوے نظام مفلوج ہوکر رہ گیاہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری