مغربی افغانستان میں طالبان کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ 21اہلکار ہلاک


مغربی افغانستان میں طالبان کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ 21اہلکار ہلاک

مغربی افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملوں میں 21 سیکیورٹی فورسز کے21 اہلکارہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مغربی افغانستان کے صوبے بدغیس میں 2 مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

صوبائی حکومت کے مطابق ان حملوں میں 14 پولیس اہلکار اور 7 حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروپ کے 7 اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپوں کے دوران 15 طالبان مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں طالبان نمائندوں، امریکا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور پاکستان کے وفد کے درمیان افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے جس کے لیے حتمی ملاقات جنوری 2019 میں سعودی عرب میں ہونا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا تھا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری