مافیا عراقی وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں:حیدرالعبادی


مافیا عراقی وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں:حیدرالعبادی

عراق کے سابق وزیراعظم اورالنصرالائنس کے سربراہ حیدر العبادی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں مسلح جتھوں سمیت ایسے مافیا کی بھرمار ہے کہ جو عراق کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اس امر کا اظہار انھوں نے اپنی سربراہی میں سرگرم النصرالائنس اورشیعہ رہنما مقتدی الصدرکی قیادت میں سائرون الائنس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں حکومت سازی کے ابتدائی مرحلے کو برا آغاز قرار دیا گیا، نیز وزارتوں کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی موشگافیوں پر بھی اجلاس میں کڑی تنقید کی گئی۔

اس موقع پر حیدر العبادی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دیتے وقت انہیں فرقہ وارانہ آلائشوں سے پاک رکھا جائے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری