پاکستان میں جو عرصہ گزارا ہے ناقابل فراموش ہے،جاپانی سفیر


پاکستان میں جو عرصہ گزارا ہے ناقابل فراموش ہے،جاپانی سفیر

جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے کہا ہے کہ پاکستان سے خوبصورت یادیں لیکر جارہا ہوں، پاکستان میں جو عرصہ گزارا ہے ناقابل فراموش ہے اگر میری حکومت نے آئندہ کوئی آپشن دیا تو یقیناً ایک بار پھر پاکستان ہی میری ترجیح ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کیلئے مزید کوششیں ہونی چاہئیں۔

منگل کی شب اپنی رہائش گاہ پر ہونیوالی الوداعی تقریب کے بعد مقامی ذرائع سے گفتگو ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج میں نے صدر ڈاکٹرعارف علوی سے بھی الوداعی ملاقات کی ہے، میں نے اُنہیں بتایا کہ میں پاکستان سے بہت خوبصورت یادیں لیکر جارہا ہوں۔

واضح رہے کہ الوداعی تقریب میں وفاقی اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سمیت سیاسی جماعتوں کے پارلیمینٹرینز، اہم ممالک کے سفیروں نےبھی شرکت کی۔

جاپانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ جاپان کی ترقی پر حیران ہوتے ہیں اور میں پاکستان میں قدرتی خوبصورتی کے مناظر دیکھ کرر مسحورہوتا ہوں ۔

کراچی مصروف لوگوں کا شہر ہے اور لاہور واقعی زندہ دلان کا شہر ہے جبکہ شمالی علاقوں کا حسن میں اپنی بصارتوں میں محفوظ کرکے لے جارہا ہوں۔ جاپانی سفیر نے سیاسی سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور مسکراتے ہوئے معنی خیز لہجے میں کہا کہ’’خوشگوار باتیں دیر تک یادرہتی ہیں‘‘۔ تقریب میں موجود جرمن سفیر مارٹن کوبلر جونے کہا کہ یہ درست ہے کہ لوگ میرے ٹوئیٹس بہت پسند کرتے ہیں لیکن بعض دوست یہ تنقید بھی کرتے ہیں کہ مجھے پاکستان کے مسائل پر ٹوئیٹ کرنے کا کوئی حق نہیں ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری