ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اوربرف کا امکان ہے


ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اوربرف کا امکان ہے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اوربرف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے مغربی ہواؤں کا کم دباؤ ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، پشاور، مردان، سرگودھا، گجرانوالا، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں بارش برسے گی۔

جبکہ  گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج بادل چھائے رہیں گے، شہر میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری