ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ پرفرد جرم عائد


ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ پرفرد جرم عائد

احتساب عدالت پشاور نے کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جج احتساب عدالت محمد اشتیاق نے دونوں میاں بیوی پر فردجرم عائد کردی۔

دونوں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے 4 گواہوں کو 24 جنوری کوطلب کرلیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری