جاپانی پاسپورٹ دنیا کا طاقتورترین قرار


جاپانی پاسپورٹ دنیا کا طاقتورترین قرار

عالمی درجہ بندی میں جاپان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی درجہ بندی میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلام عالمی درجہ بندی میں جاپان کا پاسپورٹ ایک بار پھردنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پایا ہے جبکہ پاکستان کی درجہ بندی میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے۔

ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ عالمی فہرست میں ایک سو دو نمبر پرآ گیا۔

فہرست میں صومالیہ، شام،افغانستان اورعراق کے پاسپورٹ کا نمبر پاکستان کے بعد آتاہے۔ جاپان پہلے، سنگا پوراور جنوبی کوریا دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔

پاکستان کے شہری تینتیس ممالک میں ویزا حاصل کیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، گزشتہ سال پاکستانی پاسپورٹ کا اس فہرست میں ایک سو چارنمبرتھا۔

جاپانی پاسپورٹ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پہلے نمبر پر رہا جس کے شہری دنیا کے 190ممالک میں بغیر ویزا حاصل کیے سفرکرسکتے ہیں۔

سنگا پوراور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ کا فہرست میں دوسرانمبر ہے۔

ان ممالک کے شہری 189ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جرمن پاسپورٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

2019 کی اس فہرست میں برطانیہ ،امریکا اور سوئٹزرلینڈ چھٹے جبکہ بھارت 79نمبر پر موجود ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری