لاہور میں 24 سالہ نوجوان اور کمسن ملازم قتل


لاہور میں 24 سالہ نوجوان اور کمسن ملازم قتل

صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواں کوٹ میں گھر آئے دو دوستوں نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اہل خانہ نے کہا کہ 24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے واقعے کے روزگھرمیں بتایا کہ اس کے دو دوست اُس سے ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے، اہلخانہ کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا۔

دو گھنٹے بعد بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی گلا کٹی لاشیں پڑی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن ڈویژن علی رضا کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔

اہلخانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، تاہم قتل کی وجوہات کے حوالے سے علم نہیں ہوسکا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری