ایف اے ٹی ایف کا اقدامات پراطمینان کا اظہار


ایف اے ٹی ایف کا اقدامات پراطمینان کا اظہار

پاکستان اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان تین روز سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے، پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ روکنے اور ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشن پر بریفنگ دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ملکی معیشت کےلئے زہرقاتل ہے، مکمل خاتمہ کیا جائے گا، منی لانڈرنگ کا خاتمہ ایف اے ٹی ایف سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہے، ملوث افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بتایا کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کےلئے ہر کارروائی کی جائے گی، اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کئے گئے ہیں۔

مذاکرات کے بعد ایف اے ٹی ایف نے قرار دیا کہ گزشتہ چند ماہ میں پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ پر بہتر اقدامات کیے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری