جاپانی بحریہ کے جہاز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ


جاپانی بحریہ کے جہاز کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

جاپانی جہاز کے دورہ کثیرالملکی اور بحری امن مشق کے ابتدائی مرحلے میں جاپانی بحریہ کے جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جاپانی بحریہ کے جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کےافسران اور جاپانی سفارتخانے کے نمائندگان نے عملے کا پرتپاک استقبال کیا۔

جاپانی جہاز کا دورہ کثیرالملکی بحری مشق امن کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے، اس دورہ کے موقع پر جاپانی بحریہ کے افسران نے پاک بحریہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔

جہاز کے عملے کے لیے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، دونوں ممالک کی بحری جہاز مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ فروری 2017 میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہوا تھا جس میں شرکت کے لیے روس، امریکا سمیت چھتیس ممالک کے جہاز کراچی بندرگاہ پہنچے تھے۔

مشقوں میں 9 ملکوں کے بحری جہازوں نے شرکت کی تھی، جن میں روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز ہیں جبکہ جاپان کے 2پی تھری سی اورین طیارے بھی مشقوں میں شامل تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری