اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدرماریہ سپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدرماریہ سپینوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی

ماریہ اسپینوزا کی ترجمان مونیکا گریلے نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر حکومت پاکستان کی درخواست پر 18 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ماریہ اسپینوزا کی ترجمان مونیکا گریلے نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ماریہ سپینوزا دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدرعارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گی۔

ترجمان کے مطابق ماریہ سپینوزا پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہت مقاصد کے فروغ کے حوالے سے پرامید ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ماریہ سپینوزا کے دورہ پاکستان کی تفصیلات بتائیں۔

ملیحہ لودھی کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدر کو عالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وہ خواتین اراکینِ اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گی۔

واضح رہے کہ 8 سال بعد جنرل اسمبلی کا کوئی صدر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری