اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ، ایک خاتون شہید، 14 زخمی


اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ، ایک خاتون شہید، 14 زخمی

صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت تھم نہ سکی، فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شہرغزہ میں ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کی درندہ صفت فوج نے جمعے کے روز محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہفتہ وار تحریک حق واپسی کے تحت مظاہرے جاری تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں، صوتی بموں اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برائے راست فائرنگ کے دوران خاتون کے سر میں لگی اور وہ موقع پر شہید ہوگئی۔

خیال رہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف گذشتہ برس 30 مارچ نے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 260 سے تجاوز کرچکی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی، امدادی کارکن سمیت 14 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے صیہونی فورسز کی جانب طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری