دہشت گرد تنظیم کے اجلاس پر شامی فوج کا ڈرون حملہ


دہشت گرد تنظیم کے اجلاس پر شامی فوج کا ڈرون حملہ

شامی فوج نے دہشت گرد تنظیم النصرہ کے اجلاس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے شمالی حماہ کے مضافات میں دہشت گرد تنظیم النصرہ کے مرکزی اجلاس کے دوران ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو شدید مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔

اسپونٹک نیوز نے خبردی کے کہ بشارالاسد کی وفادار فوج نے شمالی حماہ کے مضافات میں اسرائیل اور امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے اہم اجلاس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہم دہشت گردوں کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کرتے تھے لیکن اس بار جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ النصرہ فرنٹ القاعدہ کی ذیلی دہشت گرد تنظیم ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری