کراچی: درجنوں وارداتوں میں ملوث شرپسند گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی: درجنوں وارداتوں میں ملوث شرپسند گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ رینجرز نے لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیاہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد عرف فیضو دادا ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کر نے والے اداروں پر حملوں، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25ایف آئی آرز درج ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کے سرکی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری