تحریک لبیک کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم


تحریک لبیک کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم

پنڈی گھیب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 76کارکنوں کے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک کے مفتی ساجد محمود وغیرہ پر پولیس مزاحمت، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سمیت دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔

خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ سٹی اٹک میں درج اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم محمد شکیل کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے پندرہ جنوری اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم شفیع اللہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت چودہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

جبکہ خصوصی عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے تھانہ للہ چکوال میں درج قتل کیس کے ملزم ظفر اقبال کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے پندرہ جنوری کو مزید شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب لاہورسپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے از خود نوٹس کی سماعت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ہنگاموں کے دوران نقصانات کا تخمینہ 262 ملین لگایا گیا ہے۔ کابینہ نے اس تخمینے کی منظوری دے دی ہے۔

جسٹس اعجازِ الاحسن نے استفسار کیا کہ ادائیگی کے لیے کوئی پلان بھی مرتب کیا ہے یا سب کاغذی کارروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈھائی ماہ گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک ادائیگی کا مکمل پلان نہیں دیا گیا۔ اگر عدالت حکم نہ دیتی تو یہ پلان بھی نہ آتا، رپورٹیں تو دے دی گئی ہیں بتایا جائے ادائیگیاں کب اور کیسے ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کے سیکشن افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسی ماہ ادائیگیاں کر دیں گے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایک ماہ میں مکمل ادائیگیاں کر کے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری