نئے افغان سفیر کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغانستان کے نئے سفیر شکراللہ عاطف نے ملاقات کی ہے۔

نئے افغان سفیر کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سےبتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ سے نئے افغان سفیر شکراللہ عاطف نے جنرل ہیڈکوارٹر(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستان میں نئے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے توقع ظاہر کی کہ نئے سفیر کی خدمات دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری