اسرائیلی جنگی طیاروں کا دمشق ائرپورٹ پر میزائل حملہ ناکام

شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کا دمشق ائرپورٹ پر میزائل حملہ ناکام

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں جن کو شامی فوج نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

فضائی کارروائی میں کسی شخص کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ ملکی دفاعی نظام نے کم سے کم 8 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جبکہ ایک میزائل ائرپورٹ کے گودام پر لگا ہے۔

شام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ائرپورٹ پر بدستور نقل و حمل جاری ہے اور صہیونی حملوں کی وجہ سے کوئی پرواز کینسل نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر ایک میزائل حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری