یورپ میں زیرتعلیم ایرانی طلباء کے نام امام خامنہ ای کا پیغام


یورپ میں زیرتعلیم ایرانی طلباء کے نام امام خامنہ ای کا پیغام

امام خامنہ ای نے یورپ میں مقیم ایرانی طلباء کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،امام خامنہ ای نے یورپ میں مقیم ایرانی طلباء کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں۔

امام خامنہ ای نے ملکی ترقی و پیشرفت اور بیرونی وابستگی سے نجات کی خاطر کیے جانے والے ہر اقدام کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے۔

رہبرمعظم نے فرمایا کہ ہم سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ توفیق الہی کے نتیجے میں آج فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلموں کا عظیم کارواں اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے بڑے کاموں میں سرگرم ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں خدمات انجام دینے کی لذت پوری طرح سے محسوس کر رہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے طالبعلموں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں جہاں موقع ملے خدمت کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں مقیم ایرانی طلباء کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کا ترپن واں سالانہ اجلاس ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری