وادی کیلاش میں برفانی تودا آبادی پرگرگیا 12 افراد دب گئے


وادی کیلاش میں برفانی تودا آبادی پرگرگیا 12 افراد دب گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بہت سے مقامات کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، برفباری کے نتیجے میں وادی کیلاش میں برفانی تودا آبادی پرگرگیا جس کے نیچے 12 افراد دب گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ کئی جگہوں پر رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔

چترال کی وادی کیلاش میںشیخان دے کے علاقے میں برفانی تودا آبادی پر گرگیا جس کے نیچے 12 افراد دب گئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تودے کے نیچے دبنے والوں کو نکالا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برفانی تودے سے نکالے گئے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی افراد محفوظ ہیں۔

دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایبٹ آباد، ایوبیا، دیامر ، شانگلہ، کوئٹہ،لوئر دیر، ٹھنڈیانی، مری، سوات ، مانسہرہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برفباری کے باعث ایبٹ آبادسے مری اور ٹھنڈیانی جانے والی سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ سوات کے بالائی علاقوں کا برفباری کے باعث نشیبی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ناران ، کاغان میں ہونے والی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری