مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ 2 کشمیری شہید

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ 2 کشمیری شہید

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع کلگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا،کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعدعلاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرفورسز نے بے دریغ گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری