امریکا چاہتا ہے اسلام آباد اور واشنگٹن کا براہ راست رابطہ ہو،کیمرون منٹر


امریکا چاہتا ہے اسلام آباد اور واشنگٹن کا براہ راست رابطہ ہو،کیمرون منٹر

سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کے لوگ ہرشعبے میں ترقی کریں، چاہتے ہیں کہ براہ راست اسلام آباد اور واشنگٹن کا رابطہ ہو،امریکا اور پاکستان کے تعلقات اتنے مضبوط ہوں کہ رکاوٹیں بے معنی ہوں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سابق امریکی سفیر نے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت،روس اور چائنہ کے ساتھ بھی بات چیت میں مصروف ہے، امریکا بات چیت کے ذریعے باہمی معاملات حل کرنے کا خواہش مند ہے۔

 کیمرون منٹر کا کہناتھا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں اتارچڑھاؤآتے رہتے ہیں،جس وقت میں پاکستان میں سفیرتھاملالہ یوسفزئی والا معاملہ ہوا،ان کا کہناتھا کہ امریکانے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیاہے، 2000 میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کام کیا، تعلیم کے فروغ کیلئے اور 2012میں صحت کی بہتری کیلئے کام کیا۔

سابق سفیر نے کہا کہ سیاسی معاملات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاملات بہتر نہیں،بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمیں معاملات اچھے رکھنے پڑتے ہیں،پاکستانی شہرکراچی اور انڈین شہر ممبئی ہمارے لیے معاشی حب ہیں، کیمرون منٹرکا کہناتھا کہ پاکستان کی زیادہ ترتوجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کاہر بچہ پڑھا لکھا ہو، امریکا نے پاکستان کیساتھ بہت سے پروگرام شروع کررکھے ہیں،ان پروگراموں کامقصد لوگوں کوتربیت یافتہ بناناہے۔

امریکاپاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے کافی سرمایہ کاری کررہا ہے،امریکاچاہتا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات مضبوط رہیں،اب وقت ہے کہ پاکستان گڈگورننس پرکام کرے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری