شہباز اورحمزہ کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں کی منتقلی کا الزام


شہباز اورحمزہ کیخلاف نیا کیس، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں کی منتقلی کا الزام

شہباز شریف اورحمزہ شہباز کیخلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شریف خاندان کےخلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی،حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپر ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کا الزام ہے۔

نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے، نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے، ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں جن کے اس عہدے کےخلاف وزیرریلوے شیخ رشید نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری