افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی


افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی

مغربی افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یازخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی افغانستان میں طالبان کے حملے میں کم ازکم 13 سیکیورٹی فورسز مارے گئے ہیں۔

صوبہ قندھار کے پولیس کمانڈرنےطالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے مسلح افراد نے «اسپین بولدک» کے علاقے رباط میں موجود چک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں موقع پر ہی 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ فراہ میں بھی طالبان کے مسلح افرد نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے جس میں 4 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

فراہ صوبائی کونسل کے رکن «دادالله قانع» نے کہا ہے کہ طالبان نے فراہ صوبے کے اہم چک پوسٹ پر حملہ کرکے 4 ہلکاروں کو ہلاک کیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فراہ صوبے میں پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری