یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحادی افواج کی شدید گولہ باری، سعودی اتحاد کو سبق سکھانے کے لئے یمنی ڈرون تیار ہیں، حوثی


یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی اتحادی افواج کی شدید گولہ باری، سعودی اتحاد کو سبق سکھانے کے لئے یمنی ڈرون تیار ہیں، حوثی

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کو سبق سکھانے کے لئے ہمارے پاس ڈرون اور میزائلوں کے کئی گودام موجود ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی اتحادی افواج کی تازہ ترین گولہ باری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے سعودی اتحادی افواج کو سبق سکھانے کے لئے جدید ترین ڈرون اور میزائلوں کے کئی گودام تیارہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور قبائل امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے حمایت یافتہ اہلکاروں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا، جارج افواج کے حملوں کے جواب کے لئے جدیدترین ڈرون قاصف 2کے اور میزائل تیار ہیں۔

دوسری طرف المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ شدید زخمی ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سعودی اتحادی افواج نے گولہ باری کی تھی جس میں ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری