بھارت میں پاکستانی سفارت کارکوگرفتارکرلیا گیا

بھارت میں پاکستانی سفارت کارکوگرفتارکرلیا گیا تاہم پاکستان کے احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا۔

بھارت میں پاکستانی سفارت کارکوگرفتارکرلیا گیا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک پاکستانی سفارتکار کو آج گرفتار کیا گیا جس پر پاکستانی حکام نے معاملہ فوراً نئی دہلی میں بھارتی حکام سے اٹھایا، معاملہ اٹھائے جانے کے بعد پاکستانی سفارتکار کو چھوڑ دیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستانی سفارتی اہلکار کو زبردستی حبس بجا میں رکھا گیا اور اس دوران  ایک ڈاکومنٹ پر سفارتکار کے زبردستی دستخط کرائے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی اہلکار کی گرفتاری اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا اور باور کرایا گیا کہ پاکستان ایسی حرکت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری