سمندرمیں گرنے والے انڈونیشین طیارے کا وائس ریکارڈر ڈھائی ماہ بعد مل گیا

انڈونیشین حکام نے ڈھائی ماہ قبل سمندرمیں گرنے والے طیارے کا وائس ریکارڈ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سمندرمیں گرنے والے انڈونیشین طیارے کا وائس ریکارڈر ڈھائی ماہ بعد مل گیا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، غیرملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے نائب وزیر برائے میری ٹائم رضوان جمال الدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت کو نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بحیرہ جاوا میں گرنے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملا ہے، اس کے ساتھ ہی کچھ انسانی اعضا بھی ملے ہیں۔

انڈونیشیا کی نجی ہوائی کمپنی لائن ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 29 اکتوبر2018 کو جکارتہ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بحیرہ جاوا میں گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 189 مسافرسوارتھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری