مودی 15 جنوری کومقبوضہ کشمیرجائیں گے


مودی 15 جنوری کومقبوضہ کشمیرجائیں گے

نریندرمودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے قبل وادی کو فوجی چھاؤنی بنادیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ڈیڑھ ہزاراضافی نفری تعینات کردی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی وزیراعظم 15 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جس سے دو دن قبل مقبوضہ وادی میں ڈیڑھ ہزاراضافی ملٹری اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریاست بھر میں فورسز کی پٹرولنگ بھی بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی دو روز بعد ضلع سمبا میں ریلی سے خطاب کر کے لوک سبھا کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری