سعودی عرب، ویزوں کے اجراءکا قانون منسوخ، نیا لائحہ عمل جاری


سعودی عرب، ویزوں کے اجراءکا قانون منسوخ، نیا لائحہ عمل جاری

سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے افرادی قوت کی درآمد ، نقل کفالہ اور پیشوں میں تبدیلی کے نئے ضوابط جاری کردیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر محنت نے قانون محنت اور اس کے ضمیموں کے نئے لائحہ عمل کی منظوری دیدی ہے اور یہ 28جمادی الثانی 1437ھ کو جاری کردہ لائحہ عمل کی جگہ لے گا۔

نئے لائحہ عمل کے منافی جوقاعدہ ضابطہ ہوگا اسے کالعدم شمار کیا جائیگا۔

وزارت محنت نے افرادی قوت کی درآمد کیلئے مندرجہ ذیل شرائط، ضوابط کا اعلان کیا ہے، نئے ملازمین کی آمد پرسعودی ملازم کی لیبر مارکیٹ سے فارغ نہ ہو۔

نئے ملازم سعودی ملازمین کیلئے مسابقت کا مسئلہ نہ پیدا کریں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری