ایران میں غیر ملکی کارگو طیارہ گر کر تباہ+ تصاویر

ایران کے دارالحکومت تہران کے نزدیک غیر ملکی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی جگہ پر طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ایران میں غیر ملکی کارگو طیارہ گر کر تباہ+ تصاویر

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کارگو طیارہ تہران کے نزدیک وسطی شہر کرج میں گرکر تباہ ہوا، طیارہ قرقیزستان کی ائیرلائن کا بوئنگ707 کارگو طیارہ تھا، جو قرقیزستان سے گوشت لے کر ایران آ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں حادثے کے وقت 10 افراد سوار تھے اور کراج کے فتح ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ منٹ قبل طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری