ایرانی صدر حسن روحانی کا دو نئے سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کا اعلان


ایرانی صدر حسن روحانی کا دو نئے سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران آئندہ دنوں میں دو نئے سیٹلائٹس کو خلاء میں بھیجے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ گلستان میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دنوں میں دو نئے سیٹلائٹس خلاء میں بھیجیں گے جو زمین سے 600 کلومیٹر اوپر مدار میں گردش کریں گے۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنسدانوں نے سیٹلائٹس کوامیرکبیریونیوسٹی میں مقامی سطح پر تیارکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان سیٹلائٹس کے ذریعے پوری سرزمین ایران کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم خطے کے ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کے خواھاں ہیں۔

حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو شکست نہیں دے سکتا اور ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری