یمنی فوج کے سعودی اہلکاروں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے


یمنی فوج کے سعودی اہلکاروں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج نے نجران میں سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے نجران میں موجود آل سعود کے اتحادی افواج پر میزائل داغے ہیں۔

المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج کی میزائل اور ڈرون یونٹ کے جوانوں سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر کئی حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادیوں کے خلاف یہ کارروائی الحدیدہ شہر کے علاقے الحالی پر کئے جانے والے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔

یمن فوج اور حوثی قبائل کا کہنا ہے کہ جب تک آل سعود یمنی نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کرے گی تب تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری