امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ مل گیا


امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ مل گیا

ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سرغ لگا لیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 211 ہو گئی، مزید 341 لوگوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق جائیداد رکھنے والے 61 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، ایک شخص مفرور جبکہ 5افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ 10 افراد ایف آئی اے سے تعاون نہیں کر رہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ 167 افراد کے خلاف انکوائری بند کر دی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری