پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اجلاس


پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا اجلاس

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تجارتی مشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک سعودی مشترکہ تجارتی مشن کا 2روزہ اجلاس ہوا اس دوران دوممالک کے درمیان تجارتی معاملات مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری سیڈا کے مطابق تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں، پاکستانی صنعت کاروں، تاجروں کو بھی اسی ویژن کے تحت دعوت دی گئی۔

پاکستان، وسط ایشیا تک سعودی برآمدات پہنچانے کا ایک اہم راستہ ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر راستوں سے برآمدات پہنچانا مشکل ہے۔

تجارتی مشن دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر فعال کام کررہے ہیں۔

سعودی عرب کے بعد چین سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک مضبوط دوست ممالک کے طور پر جانے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات بھی خوشگوار ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری