سرینگرمیں حریت کانفرنس کے چیرمین سے شیعہ علما کی ملاقات


سرینگرمیں حریت کانفرنس کے چیرمین سے شیعہ علما کی ملاقات

مقبوضہ کشمیرمیں شیعہ علما کے وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین امیرمیرواعظ ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق سے ملاقات کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شیعہ علما کے وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین امیرمیرواعظ ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق سے ملاقات کی، ملاقات میں مولانا غلام محمد گلزار، مولانا شیخ غلام حسین متو، مولانا علی محمد جان، مولانا حکیم سجاد حسین، مولانا نذیر احمد، مولانا غلام مصطفی میر فاطمی، مولانا منظور احمدملک، مولانا عاشق حسین میر شامل تھے۔

میرواعظ نےکہا کہ یہ علمائے کرام ائمہ مساجد، مفتیان عظام اور دینی تنظیموں کے ذمہ داروں کی ملی اور دینی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو کلمہ وحدت میں پرونے کی ہرممکن کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ جوقوم  بلند نصب العین کیلئے ہر روز اپنے لخت جگروں اورعزیزوں کی قربانی پیش کررہی ہے اُس کو ثمر آور بنانے کیلئے وحدت بین المسلمین ضروری ہے اور

ہم وحدت بین المسلمین سے ہی اس مقصد کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

میرواعظ نے کہا کہ علماء اور ائمہ مساجد ایک فلاحی اور اتحاد اتفاق سے مزین سماج میں کلیدی رول ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ملت کو صحیح رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا قوم اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے حوالے سے جاری جدوجہد میں ایک انتہائی نازک اور فیصلے کُن مرحلے سے گزر رہی ہے، اس حالت میں ریاست  صدیوں سے قائم ملی بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری